سندھ میں لاک ڈاؤن
Lockdown in Sindh
وقت اگر ہاتھ سے نکل گیا تو مشکل
ہو جائے گی اس لیے اگر احتیاط کر لیا جائے تو کاش کہنے کی نوبت نہیں آئے گی یا اللہ ہم سب کو ہر موزی مرض سے محفوظ رکھنا ...... باقی مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے ہم ان لوگوں کا خیال رکھیں جو مزدور طبقہ اس کی وجہ سے متاثر ہو گایہ محض آنسووں کی لڑیاں ہی نہیں بلکہ انسانی تاریخ کے سب سے بڑے المیے پر بے بسی کی تصویر بنے ... آنکھوں سے چھلکتی کئی ہزار افراد کی سسکتی کہانیاں ہیں - قوموں کی زندگی میں یہ وقت یہ لمحہ اور یہ المیہ کسی پر بھی رونما ہو سکتا ہے - احتیاط کیجئے -- گھر میں رہیئےاٹلی کا سربراہ اپنے ملک میں مرتی عوام دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔۔خدارا ان حالات سے سبق حاصل کیجئے، ٹھٹھے اڑانا بند کیجئے اور اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیجیئے اس سے پہلے کہ خدانخواستہ آپ کے پاس پچھتاوے یا بے بسی کے آنسوؤں کے علاوہ کچھ نہ رھے🙏
..سندھ میں لاک ڈاؤن
Lockdown in Sindh.لاک ڈاؤن بہت ضروری ے اسی میں ہی بہتری حکومت اور عوام نے مل کر چلنا ہوگا ویسے بھی ہمارا ملک غریب علاج سے پرہیز بہتر ہیں ہیں اللہ پاک سب انسانوں چرند پرند اور جانوروں پر بھی رحم فرمائے اور ہمارے گناہ معاف فرمائے امین. یہ بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا .سندھ میں لاک ڈاؤن
Lockdown in Sindh.چین اور ایران کے پڑوس میں بسنے والی قوم نے موت کے لیے اپنے دروازے خود کھولے تھے۔۔۔ مسلہ حل ڈھونڈنے کی بجائے لوگ مذاق کر رہے تھےکرونا وائرس کو مغربی ممالک ابھی تک پوری طرح کنٹرول نہیں کر پارہے۔ یہ بھی سن رہے ہیں کہ بیرون ملک سے آنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد جسے بغیر اسکریننگ کے ملک کے اندر آنے دیا گیا، وہ پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔ یہ لوگ جس طرح ملک بھر میں کرونا کے وائرس کو پھیلائیں گے اور ہمارے محدود وسائل کے نتیجے میں جو ہولناک منظر نامہ جنم لے گا، وہ بھی صاحبان علم کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں ہے۔یہ سارے حقائق اپنی جگہ ہیں۔ مگر کچھ اور چیزیں بھی حقیقت ہیں، ان کو بھی جان لینا ضروری ہے۔ یہ کہ تادم تحریر اللہ تعالیٰ ہی دنیا کا نظام چلا رہے ہیں اور اس کا کوئی امکان نہیں کہ مستقبل میں ان کی جگہ کوئی اور لے سکے۔ یہ کہ وہ زندہ اور ہر دوسری چیز کی زندگی اور موت کے مالک ہیں۔ یہ کہ اللہ تعالیٰ کے علم کے بغیر یہاں کوئی ذرہ اپنی جگہ سے ہلتا ہے نہ پتہ درخت سے گرتا ہے۔ یہ کہ اللہ تعالیٰ کو نیند آتی ہے نہ کبھی اونگھ اسے اپنی مخلوق سے غافل کرتی ہے۔ یہ کہ اس کا اقتدار آسمان و زمین کی ہر چیز پر محیط ہے۔ یہ کہ کوئی ستارہ ہو، کوئی انسان ہو یا پھر کوئی وائرس ہو، کوئی اس کی مرضی کے بغیر اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتا۔یہ سارے حقائق بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک بے حد و حساب طاقتور ہستی ہیں، مگر اس کے ساتھ کچھ اور حقائق بھی ہیں۔ اپنی ذات میں وہ اصلا ایک رحیم و کریم ہستی ہیں جن کی رحمت ان کی ہر دوسری صفت پر غالب رہتی ہے۔ گرچہ وہ ظلم و سرکشی کو ہرگز پسند نہیں کرتے…سندھ میں لاک ڈاؤن
Lockdown in Sindh تکبر اور غفلت میں مبتلا لوگ انھیں سخت ناپسند ہیں…… شرک، الحاد، بدعت، فرقہ واریت کو وہ صراط مستقیم سے انحراف سمجھتے ہیں، مگر ان کا کرم، ان کا رحم، ان کا حلم، ان کا تحمل تمام انسانیت کی برائی سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے۔ایسے میں شرک و الحاد کے بدترین مظاہرے کے باوجود، سرکشی و غفلت کے انتہائی رویے کے باوجود کچھ لوگ اگر ان کی طرف رجوع کرنے پر تیار ہوجائیں تو پھر وہ کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کو ہر چیز سے زیادہ محبوب ہوتے ہیں۔ ان خالص اہل ایمان کی بنا پر اللہ تعالیٰ کروڑوں اربوں مجرموں کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں۔اس لیے اگر انھوں نے کرونا کے وائرس کے ذریعے سے لاکھوں لوگوں کی ہلاکت کا فیصلہ کر بھی لیا ہو، اگر انھوں نے انسانیت کو اس کی سرکشی پر پکڑنے کا فیصلہ کر بھی لیا ہو تب بھی وہ اپنے ہر فیصلے کو واپس کرسکتے ہیں۔ ان کی نگاہ کا ایک اشارہ ہوگا اور ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی
۔سندھ میں لاک ڈاؤن
Lockdown in Sindh
نااہل اور ناکارہ حکمرانوں کو صحیح فیصلوں کی توفیق دے دی جائے گی۔ عوام کو حماقتوں کے ارتکاب سے روک دیا جائے گا۔مرض کا علاج دریافت ہوجائے گا۔ وائرس کا پھیلاؤ رک جائے گا۔ موت کا سیل رواں تھم جائے گا۔ اس کا طریقہ مذہب کے نام پر فضول ٹوٹکے اختیار کرنا نہیں ہے۔ اس کا طریقہ وہی ہے جو اللہ تعالیٰ خود بتا چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اے نبی جب تم سے میرے بندے میرے متعلق پوچھیں تو انھیں بتا دو میں ان سے قریب ہوں۔ پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی پکار سنتا ہوں۔ جب بندے اپنے آپ کو رب کے قدموں میں ڈال دیتے ہیں تو وہ سنتا ہے۔ جب وہ سچی توبہ کرتے ہیں تو وہ سنتا ہے۔ جب وہ تعصب، خواہش اور غفلت سے پاک قلب سلیم لے کر حاضر ہوتے ہیں تو وہ سنتا ہے۔ خدا آسمان پر اسی پکار کا منتظر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ زمین پر کون اسے اس طرح پکارتا ہے۔
سندھ میں لاک ڈاؤن
Lockdown in Sindh

Comments
Post a Comment