عظمی خان اورلوگوں کا ڈبل سٹینڈرڈ


سوشل میڈیا پر ایک شور برپا ہے کہ عظمی خان دوپٹہ اوڑ کر اور رو رو کر بتا رہی ہیں کہ مجھے مارا گیا اور میری بہن کو کوٹا گیا اور ان سے سوالات کرنے والے انٹرویو کرنے والے یہ نہیں پوچھ رہے کہ بھائی آپ کو کیوں مارا گیا اور آپ کی بہن کو کیوں کوٹا گیا کی آخر کیا وجہ تھی کہ آپ کے ساتھ ایسا ہوا آمنہ عثمان نے جو  کیا میں بالکل.......  اس کو بھی ٹھیک نہیں کہہ رہی 
لیکن عظمی خان اور انکی بہن کو بھی کوئی سمجھائے کہ اس طرح سے کسی کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات نہیں رکھنے چاہیے اس کلچر کو ہمیں روکنے کی ضرورت ہے کہ آج کل  کوئی نہ کوئی جوڑی سامنے آجاتی ہے وہ دو بہنیں ہو یا دو فرینڈز ہو اور وہ اس طرح سے چھپ کر لوگوں کے گھروں میں ڈاکہ زنی کرتی ہیں اور مخیر حضرات کو اس جال میں پھنستی ہیں اور جب پھر پکڑی جاتی ہیں تو معصوم بن جاتی ہیں "مومنہ کرتوت کافراں "
اور باقی سب لوگوں کی عقلوں پر بھی پردے پڑ جاتے ہیں اگر کسی کو شادی کرنی ہے تو وہ باقاعدہ طور پر شادی کریں عظمی خان کا تعلق میڈیا سے ہے اس لئے ان کی بہن کے پیر سےبہنےوالےخون کو دکھایا جا رہا ہے مجھے یاد ہے جب کچھ عرصہ پہلے ایک واقعہ پیش آیا تھا کہ ایک صاحب چپکے شادی کر  رہے تھے اور اور ان کی پہلی بیوی اپنے بھائیوں کے ساتھ شادی ہال میں پہنچ گئی تھی اور پھر وہاں  لوگوں نے مارا تھا اور لہولہان کردیا تھا لیکن اس واقعہ کے میں سب دولا  ہی کو غلط کہہ رہے تھے کہ وہ باقاعدہ شادی کر رہا تھا جبکہ ہمارا معاشرہ ایسے گھٹیا مردوں سے بھرا پڑا ہے جو کہ اس طرح سے چھپ پر ایسی حرکتیں کرتے ہیں اور ایسی کتنی ہی آمنہ ہے جو کہ سب کچھ برداشت کرتی ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہوتا ایسے گھٹیا مردوں کو بھی شرم کرنی چاہیے اور ایسی گھٹیا خواتین کو بھی شرم کرنی چاہئے اور اب توبہ کر لینی چاہیے اور عام لوگوں کو بھی اپنے دوہرے معیار  ختم کر دینی چاہیے ایک ڈرامہ  بہت مشہور ہوا" میرے پاس تم ہو" میں جب شہوار کی پہلی بیوی آتی ہے اور وہ مہوش کو تھپڑ مارتی  ہے تو سب نے بہت خوشی کا اظہار کیا  تھا جب آمنہ نے یہ حرکت کر دی تو سب لوگ اس کو غلط کہہ رہے ہیں 
کیوں آخر کیوں
???
کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار کریں

Comments