Muhabbat

 Muhabbat 

جس کسی کو اے بی سی بھی نہ آتی ہو اور وہ یہ کہے کہ میں انگلش میں ماسٹرز ہو تو یقیناً اس کی بات  پر نہ چاہتے ہوئے بھی مسکراہٹ آپ کے چہرے پر آ ہی جاتی ہے😀
یہ تو مذاق کی بات تھی لیکن میری سمجھ سے باہر ہے کہ کوئی کسی بھی چیز کے اصولوں کے بارے میں جانے بغیر یہ کیسے دعویٰ کرسکتا ہے کہ وہ کس چیز کا ماہر ہے وہ اس چیز کی سے بھی ناواقف ہو اور اس کے basic  سے بھی ناواقف ہو..... میں آپ کو 

زیادہ پریشان نہیں کرنا  چاہتی ....
دراصل میں آج کل کے ان لوگوں کے بارے میں بات کر رہی ہوں جن کو اچانک کسی سے بھی محبت ہو جاتی ہے یا کسی کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں حالانکہ وہ اپنے دعوے میں جھوٹے ہوتے ہیں

اور جھوٹا دعوی بعد میں مختلفcrises   

کا سبب بنتا ہے

اور کسی بھی چھوٹی سی بات کو بہانہ بنا  کر وہ محبت بھاپ بن کر اڑ جاتی ہے

اور بعد میں وہ ساری زندگی زندگی یہی سوچتے رہتے  ہیں کہ لوگ ذرا سی بات پہ  پہ برسوں کے یارانے گئے

لیکن بہرحال اس سے یہ ضرور ہوتا ہے کہ کچھ لوگ پہچانے جاتے ہیں اور کھرا اور کھوٹا سب معلوم ہو جاتا ہے   

یہ صرف انہیں لوگوں کے ساتھ نہیں ہوتا یہ ان لوگوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے جو شادی بھی کر لیتے ہیں
شادی کو جب زیادہ عرصہ گزرنے لگتا ہے تو بہت سی باتیں سمجھ میں آنے لگتی ہیں اور یہ ہم دیکھتے ہیں شادی جیسا بندھن بھی جیسے جیسے پرانا ہونے لگتا ہے تو جذباتی تعلق کم ہونے لگتا ہے .
ہم بہت سی باتیں دیکھ کر سکتے  ہیں کائنات کے اصولوں پر نظر ڈالتے ہیں اس عمل میں انسان کے اندر  positive  vibesسرایت کرنے لگتی ہیں ہیں   دل نرم ہونے لگتا  ہے اور نفس کا مقابلہ کرنے کے لیے دل کو دوست بنا لینا بہت ضروری ہوتا ہے
اور یہ تو بالکل ہی سادہ سا اصول ہے جب کوئی آپ سے بالکل سچی محبت کرتا ہے اس کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے ان کے ساتھ کیا کیا محبت کی بھی یا نہیں........ آپ جب بھی اس کی طرف لوٹتے ہیں تو وہ پہلے سے آپ کے لئے منتظر ہوتا ہے میرا رب  اپنی طرف بڑھتے ہوئے قدموں کو کبھی نا امید نہیں کرتا کہ ہم جب بھی اللہ کی طرف دیکھتے ہیں تو ہمیں  ہمیشہ تسلیم کرتا ہے جیسے پہلے سے انتظار میں ہو
کہ ہم کب اس کی طرف رجوع کریں گے اور وہ ہمیں محض ایک آنسو کے بدلے معاف کر دے گا

 یہ ہوتی ہے محبت


لیکن ہم لوگوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں میٹرک جو اردو پڑھائی جاتی ہے محبت کے بارے میں بہت شاعری ہے

لیکن اس کے قوانین ہمیں کہیں بھی نہیں ملتے یہ انسان خود ہی سیکھتا  ہے اور خود سمجھتا ہے

چاہے یہ عشق حقیقی ہو یا عشق مجازی 


اگر آپ کو میری تحریریں پسند آتی ہیں تو آپ میرےblog کو  سبسکرائب کیجئے اور شئیر کیجئے اور اپنے کومنٹس دینا نہ بھولیے گا 



Comments